انسانی استعمال میں رہنے والے موبائل فون پر خطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیقی رپورٹ کے نتائج کے مطابق ایک عام موبائل سیٹ
میں کسی بھی بیت الخلاء کے نل کے مقابلہ میں 18گنا زائد خطرناک جراثیم پائے
جاتے ہیں جبکہ موبائل فون کے علاوہ کمپیوٹر کا کی بورڈ بھی جراثیم کا مسکن
ہوتا ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے موبائیل فون اور کی بورڈ کے استعمال سے
ہاتھوں کے ذریعے معدے میں جا کر یہ جراثیم پیٹ کی مختلف بیماریوں کا سبب
بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل اور کی بورڈ کے استعمال کے بعد ہاتھوں کو
اچھی طرح دھوکہ ہی کچھ کھانا چاہیے تا کہ ان جراثیموں کو معدے میں جانے سے
روک کر صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔